25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان 15دسمبر کوہوگا
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کا اعلان پندرہ دسمبرکو جا ئے گا ،ماضی کی طرح ایک بار پھر کھلاڑیوں کی کلیئرنس پی سی بی سے لی جائے گی۔محسن خان نے کراچی سے لاہور پہنچنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دوسرے اراکین موجود نہیں تھے ۔ محسن خاننے کہا کہ وہاب ریاض سمیت تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جا ئے گالیکن ورلڈ کپ کے لیئے تیس کھلاڑیوں کا اعلان بدھ کوکیا جا ئے گا۔کامران اکمل اورسابق کپتان شعیب ملک کی شمولیت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو کلیئرنس ملے گی وہی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ محسن خان نے کہا کہ محمدیوسف عظیم کھلاڑی تھے اورہیں، لیکن فارم، فٹنس اور پرفارمنس پر وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کپتان شاہد آفریدی کے اوپننگ کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ عمر اکمل سے مختصر کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کرانے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ۔