25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی کھلاڑیوں نے گروپ میچز جیت لئے
اردو ٹائمز - شام میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمران شہزاد اور محمد سجاد نے آخری گروپ میچز جیت لئے تاہم سہیل شہزاد کو آخری پول میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔دمشق میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجادنے نیوزی لینڈ کے گیری گیلارڈ کوچارتین سے شکست دی۔سجاد نے چھٹے فریم میں ایک سو تیئس کا کلیئرنس بریک بھی کھیلا۔ پاکستان کے عمران شہزاد نے اسکاٹ لینڈ کے بابیہ کریک شانکس کو چار ۔ دو سے زیر کیا ،البتہ پاکستان کے سہیل شہزاد کو مصر کے مجید شفیق نے چار، تین سے ہرادیا ۔