تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

یاسر حمید کی انکشافات سے بھر پور ویڈیو جاری کردی گئی

اردو ٹائمز - برطانوی جریدے نیوز آف دی ورلڈ نے پاکستانی کرکٹریاسرحمید کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ ویڈیو میں یاسر حمید نے پاکستانی کرکٹ میں کرپشن سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں۔خفیہ کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں یاسرحمید نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر مظہر محمود سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کررہے ہیں۔جس میں کرکٹر نے کہاکہ کھلاڑیوں کے اکثر ایجنٹ بکی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی کئی بار بھاری رقومکی آفرز کی گئیں بلکہ انہیں ڈیڑھ لاکھ پانڈز اور فراری گاڑی تک دینے کی آفرز کی مگر انہوں نے مسترد کر دیں۔یاسرحمید کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔مگر چوروہی ہے جو پکڑا جائے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک عرصے سے ان کھلاڑیوں پر نظر تھی۔جو کھلاڑی کرپشن میں ملوث تھے اللہ نے انہیں سز ادی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے سڈنی ٹیسٹ کے اٹھا رہ لاکھ پاؤنڈ تک وصول کئے ان کے اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہئیے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.