تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

عامر اور آصف کا نام آئی سی سی ایوارڈز لسٹ سے خارج

اردو ٹائمز - غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستانی بالرز محمد عامر اور محمد آصف کے نام اپنی سالانہ ایوارڈز لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق انترنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ میچ فکسنگ الزامات کے پیش نظر ایوارڈز کیلئے دونوں کھلاڑیوں کی نامزدگی واپس لے لی گئی ہے۔ اور جیوری کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ محمد عامر کو سالانہ آئی سی سی ایوارڈز کی ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی اور محمد آصف کو بہترین کرکٹر کی کٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ اعزازات کی تقریب پیرکو بھارت کے شہر بنگلور میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.