تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

’یونس خان کا فارم میں آنا ضروری ہے‘

بی بی سی اردو - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کہتے ہیں کہ یونس خان کا فارم میں آنا بہت ضروری ہے اور اگر وہ فارم میں آگئے تو یہ ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

وقار یونس نے قومی تربیتی کیمپ کے ختم ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں لینا سلیکٹرز کا کام ہے لیکن انہیں کوچ سے ضرور مشورہ لینا چاہیے تاہم جہانتک یونس خان کا تعلق ہے یہ معاملہ کسی ینگسٹر کا نہیں بلکہ ایک تجربہ کار کھلاڑی کا ہے جو کئی دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ دکھائی دیے ہیں بلکہ وہ مسٹر ہنڈ ریڈ پرسنٹ (سو فیصد) ہیں اور ان کی ٹیم میں شمولیت پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

وقاریونس نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے حل کررہا ہے جہانتک ان کا تعلق ہے کھلاڑیوں سے ان کے تعلقات اچھے ہیں انگلینڈ کا ٹور اس تنازعے کے سبب خاصا متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود نوجوان ٹیم نے اچھے نتائج دیے اور وہ اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

وقاریونس نے عاقب جاوید یا کھلاڑی کے ساتھ اختلافات کی تردید کی اور کہا کہ ہر ایک کے ساتھ ان کے خوشگوار تعلقات ہیں۔

پاکستانی کوچ نے کہا کہ دبئی اور ابوظہبی میں وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے میچور نہیں ہیں لہذا توقع ہے کہ سپنرز کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ جنوبی افریقہ سے اچھی ہے شعیب اختر نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اچھی بولنگ کی ہے پنتیس سال کی عمر میں ان سے کسی چونکا دینے والی کارکردگی کی توقع نہ رکھی جائے لیکن وہ اب بھی میچ ونر ہیں ٹیم کو ان کی اب بھی ضرورت ہے۔

وقاریونس نے کہا کہ فیلڈنگ پاکستانی ٹیم کا دیرینہ مسئلہ ہے ۔ بیٹنگ کوچ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بہت مشکل تھیں اور اگر بیٹنگ کوچ ہوتا تب بھی مسئلہ رہتا۔

پاکستانی کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کی صورت میں صرف سلیکٹرز ہی نہیں پوری ٹیم جواب دہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.