تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

یونس خان جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنے کے خواہاں

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے یواے ای میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہرکردی ہے۔ یونس خان کودورہ آسٹریلیا کے بعد سے پاکستان ٹیم کیلئے منتخب نہیں کیاگیا۔یونس خان اوررانانوید الحسن کے سوا دیگر پانچ کرکٹرز کی سزائیں معاف کردی گئی ہیں۔ یونس خان کاکہنا ہے کہ فٹنس برقرار رکھنے کیلئے وہ پریکٹس کرتے رہے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے ادارے کی طرف سے بھی کھیلیں گے۔جنوبی افریقہ کیخلاف یو اے ای میں کھیلی جانیوالی سیریز کیلئے دستیاب ہیں۔ ملک کوجب بھی ضرورت ہو وہ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے قومی ٹیم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی یونس خان کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ یونس خان کا کوئی متبادل نہیں ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو یونس کی ضرورت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.