25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
انٹر نیشنل کرکٹ قوانین میں تبدیلیاں
اردو ٹائمز - انٹر نیشنل کرکٹ قوانین بنانے والی میرل بورن کرکٹ کلب نے کھیل کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے قوانین میں آٹھ تبدیلیاں کر دیں۔ جن کے مطابق امپائر کو خراب روشنی کے باعث بیٹسمین سے مشورہ لیے بغیر کھیل ختم کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے۔قوانین میں تبدیلیوں کا نفاذ آج سے ہو گا۔ قوانین کے مطابق ٹاس کے وقت ریفری کے ہمراہ ایمپائر کا ہونا لازمی ہے۔بیٹسمین کو پچ پر بھاگنے پر دو کے بجائے ایک بار وارننگ اور بولر کو اوور کرانے سے پہلے پریکٹس بال کرانے کی اجازت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ قوانین میں رن آئوٹ سے متعلق اہم تبدیلی کی گئی ہے،جس کے تحت کھلاڑی کے ایک بار کریز میں پہنچ جانے کے بعد اسکا بیٹ یا پائوں ہوا میں بھی ہو تو اسے رن آوٹ تصور نہیں کیا جائے گا۔ قوانین میں تبدیلی کو کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حیران کن قرار دیا ہے۔