5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اب دروازے اور کھڑکیاں بھی کرسٹلز سے سجی نظر آئیں گی
جنگ نیوز -
برسلز…سی ایم ڈی… دروازے اور کھڑکیاں گھر کی خوبصورتی نمایاں کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے گھروں کے مالکان دروازوں اور کھڑکیوں کے ذریعے اپنا ذوق نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔چمڑے اور کرسٹلز کی اشیاء کا ذوق رکھنے والے خواتین وحضرات کے لیے خوشخبریہ ہے کہ مارکیٹ میں اب ایسے دروازے ،کھڑکیاں اورفریمز متعارف کروادیے گئے ہیں جنہیں ناصرف چمڑے سے تیار کیا گیا بلکہ انہیں مہنگے ترین کرسٹلز سے بھی مزین کیا گیا ہے۔اپنی امارت اور شان و شوکت دکھانے کے شوقین حضرات بلاشبہ اب اپنے گھر کے دروازے کھڑکیوں کے ذریعے اپنا رعب دکھاتے نظر آئیں گے۔