تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چمن میں دسویں روز بھی18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
چمن …چھتر میں متاثرہ ٹاورز کی مرمت کے باوجود چمن میں دسویں روز بھی اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری شدید سردی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔بلوچستان کے دوسرے بڑے تجارتی اور اہم سرحدی شہر چمن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے نصیرآباد کے علاقے چھتر میں متاثرہ دو ٹاورز کی مرمت کے باوجود چمن میں گزشتہ دس روز سے جاری روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دوسری جانب شدید سردی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کیسکو بلوچستان نے ٹاورز مرمت کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کے بارے کسی بھی قسم کی وضاحت دینے سے گریزاں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.