تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: سچل گوٹھ میں دوبیٹیوں کے قاتل باپ نے گرفتاری پیش کردی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں فائرنگ کرکے دو بیٹیوں کو قتل جبکہ تیسری بیٹی اور بیوی کو زخمی کرنیوالے باپ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے قبضے سے دو پستول برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے سچل گوٹھ کے رہائشی ضمیر بھٹو نے اپنی بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی ، جس سے دو بیٹیاں بیس سالہ فرزانہ اور اٹھارہ سالہ ماریہ ہلاک جبکہ بیوی اور چھ سالہ بیٹی زخمی ہوئی ۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم تھوڑی دیر بعد تھانے پہنچ کراسلحہ سمیت گرفتاری دیدی ۔ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک اورٹی ٹی پستول برآمد کر لیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کے بھانجے نے لڑکیوں کے کردارکے بارے میں غلط بتایا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر یہ قدم اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.