تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان اسمبلی :ق لیگ اور جے یو آئی کے ارکان کے درمیان گالم گلوچ

جنگ نیوز -
کوئٹہ … بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ق اور جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کے درمیان گالم گلوچ کے بعد اجلاس25جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کے زیر صدارت ہوا ۔ وقفہ سوالات کے بعد نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ ق کے رکن جعفر خان مندوخیل نے مسلم باغ کی کرومائیٹ کی کانوں کی بحالی کے معاملے پر سینئر صوبائی وزیر مولانا واسع کی مبینہ مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعامل کئے ۔ اس پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت مولانا غلام سرور موسیٰ خیل مشتعل ہو گئے ۔ اس موقع پر جعفر مندوخیل اور مولانا غلام سرور موسیٰ خیل کے درمیان تلخ کلامی اور گالم گلوچ ہوئی ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔ اس صورت حال کے پیش نظر اسپیکر بلو چستان اسمبلی نے اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کیا تاہم پندرہ منٹ بعد کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس25 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.