5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہانگ کانگ میں ڈیزنی لینڈکی پانچویں سالگرہ
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…ہانگ کانگ میں ڈیزنی لینڈاپنی پانچویں سالگرہ منارہاہے۔ سالگرہ کی تقریبات"Celebration in the Air" سال بھرخوشیاں بکھیریں گی۔ سیلبریشن ان دا ائیر میں ہانک کانگ کے مشہور سنگرزنے تقریب کاتھیم سانگ پرلائیو پرفارم کیا۔پسندیدہ ڈزنی کرداربھی تقریب میں لوگوں کی خوشیوں میں اضافہ کرنے پہنچ گئے۔اسکرین سے نکل کراتنے سارے ڈیزنی کرداروں نے افتتاحی تقریب"Flights of Fantasy Parade" میں شرکت کی۔سات مختلف رنگین اور خوبصورت شکل کی کشتیوں میں پریڈ کی گئی۔چالیس فٹ اونچا مکی ماؤس کامیج یکل ائیرشپ سب سے منفرد نظر آیا۔ "Tinker Bell Castle" کے سامنے یہ پوری تقریب منعقد کی جارہی ہے،جس میں25 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔رات میں یہی"Tinker Bell Castle" برقی قمقموں سے جگمگااٹھا۔