5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایکواڈور : نایاب کچھووں کی نسل بچانے کیلئے ان کے ساتھیوں کی تلاش
جنگ نیوز -
کیوٹو…ایکواڈور میں جائنٹ کچھوے کی نسل بچانے کے لیے ان کے ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ایکواڈور کےGalapagosنیشنل پارک میں بوڑھا جائنٹ کچھواموجود ہے اور پچھلی دو دہائیوں سے کوئی ہمسفر نہیں ملا۔اس لیے ہسپانوی جزیرے سے دو بوڑھے فی میل کچھوے اس پارک میں لائے گئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جائنٹ کچھووں کی نسل کو بچا لیاجائے گا۔