تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلین اوپن: اعصام اور کویٹا پیشکے مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ سے باہر ہوگئے

جنگ نیوز -
ملبورن . . . . . پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور چیک ری پبلک کی کویٹا پیشکے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہرہوگئے ہیں۔ملبورن میں جاری ایونٹ کے مکسڈ ڈبلر میں چیک ری پبلک کی کویٹا پیشکے اور اعصام الحق کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں کرس گوکیون اور رینے سٹبز پر مشتمل مقامی جوڑی سے تھا، ففتھ سیڈ پاک چیک جوڑی کو آسٹریلوی جوڑی رینے اسٹبز اور کرس گوکیون نے پہلے راؤنڈ میں شکست دی۔ آسٹریلوی جوڑی کی جیت کا اسکور تین چھ ، چھ تین اور دس پانچ رہا، پاک چیک جوڑی نے گزشتہ سال ہونیوالے یو ایس اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اعصام الحق بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ساتھ مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.