تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متحدہ نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئین میں ترمیم کا بل پیش کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے ملک میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی خاطر آئین میں ترمیم کا بل پیش کردیا ہے۔ طاہر مشہدی کی طرف سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیش کردہ بل میں آئین کے آرٹیکل47 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے ، سینیٹر طاہر مشہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ دو سو ارب روپے وصول ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ6 لاکھ روپے سے زائد کی زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور امیروں پر ٹیکس نافذ کرکے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے۔ انہوں نے کے ای ایس سی ملازمین کی برطرفی کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا بھی جمع کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.