تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی کابینہ مختصر کر نے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی حکومت نے کابینہ کو چھوٹا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تعداد مختصر رکھی جا ئے گی جس کا مقصد اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیر اعظم کے درمیان کابینہ کوچھوٹا کرنے پر مکمل طور پر اتفاق پایا جاتا ہے، نئی کابینہ میں سابق وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا جائے گااور نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد بھی کم رکھی جائے گی ۔ چھوٹی کابینہ کا مقصد اخراجات میں کمی کرنا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس پر جلد عمل در آمد کیا جا ئے گا ،میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے جاری سیاسی مشاورتی عمل میں ایک درجن سے زائد اداروں کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی۔حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے کھلے دل کے ساتھ بات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.