5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کیا گیا تو خطرناک نتائج نکلیں گے، جسٹس دوست محمد
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں نے عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔پشاور ہائی کورٹ میں وکلا کو لائسنس کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ اتنظامی مشینری عوام کو سماجی انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اور انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا آئین و قانون کی خلاف ورزی سماجی ناانصافی کی بڑی وجہ ہے۔جسٹس دوست محمد نے کہا کہ عدلیہ نے جمہوریت کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے تاہم جمہوری حکومتوں کو بھی آئین و قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ہوگی۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ریاستی اداروں کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔ کسی قسم کی کوتاہی کیصورت میں خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریراورتحریرکی آزادی کویقینی بنایا جائے گا۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی اوراندرونی خطرات کا سامنا ہے اگرمصلحتوں سے کام لیا گیا تو خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔