تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں کوئی آپریشن نہیں،ٹارگٹ کلرز کیخلاف کارروائی کی گئی، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں کیاگیا بلکہ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف ایکشن کے لئے اپنی کارروائی کی ،ان کا کہناہے کہ ٹارگٹ کلرز کے خلاف ڈی جی رینجرز اور پولیس کی حالیہ کارروائی کامیاب اور قابل تحسین رہی اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہی گی ۔وزیرداخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ٹارگٹ کلرز کے خاتمے تک یہ کارروائی جاری رہے گی ،اورنگی ٹاؤن میں قانون کے نفاذ کے لئے ایکشن کیاگیا۔وزیرداخلہ کا کہناہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے پابند ہیں ،قابل بھروسہ اور ٹھوس انٹیلی جنس اطلاعات پر قانون شکن اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے،وزیرداخلہ کا کہناہے کہ وفاقی وزیرداخلہ،وصوبائی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ میں اس حوالے سے مکمل ہم آہنگی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.