تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشوریا کا ابھیشیک کے مقابل کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا مشورہ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے نے یا تو اپنے کرداروں کے معاملے میں بہت محتاط ہو گئی ہیں یا پھر انہیں احساس ہوگیا ہے کہ وہ آن اسکرین ابھیشیک سے بڑی لگتی ہیں۔بالآخر ایشوریہ نے ابھیشیک کے ساتھ اپنی فلاپ فلموں سے سبق سیکھ ہی لیا اسی لیے انہوں نے ڈائریکٹر وپل شاہ کی فلم کرنے سے انکار کر دیا جس میں ان کے مقابل ابھیشیک بچن تھے بلکہ ساتھ ہی انہوں نے وپل کو یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ ان کی نسبت کترینہ کیف ابھیشیک کے ہمراہ زیادہ بھلی لگیں گی۔میڈیا کو ایشوریہ نے یہ کہہ کر مطمئن کردیا ہے کہ ابھی انہیں کسی نئی فلم کو سائن کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.