5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چمن :حمام پر فائرنگ، دو افراد زخمی، اسکول کا چوکیدار قتل
جنگ نیوز -
چمن ,,,,,, چمن میں ایک حمام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ مسلم باغ ہائی اسکول کے چوکیدار کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز چمن میں حاجی سہیل خان روڈ پر واقع ایک حمام میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ،تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ادھر ضلع قلعہ سیف اللہ کے تحصیل مسلم باغ میں ہائی اسکول کے چوکیدار کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گلا کاٹ کر قتل کر کے فرار ہو گئے جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی پولیس واقع کی تفتیش کر رہی ہے۔