5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں امن قائم نہیں ہوا تو الیکشن ہونگے نہ ہی سیاست ، شجاعت
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم نہیں ہوا تو نہ الیکشن ہوں گے اور نہ ہی سیاست ہوسکے گی۔مرکز اہلسنت کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ مستقبل میں سنی تحریک کے ساتھ انتخابی اتحاد کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔اس موقع پرمسلم لیگ ق کے رہنمامشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن کا وقت گزرگیا،اگراب بھی حالات بہتر نہیں ہوئے تو سب فارغ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدارا سپریم کورٹ پر رحم کیا جائے،ہر مسئلے کاحل سپریم کورٹ نہیں ہے۔سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سب سے اہم ضرورت اتحاد ہے،سنی تحریک ملک میں امن و استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔