5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئندہ کئی سال تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی،ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ڈی جی پیپکوانجینئر محمد خالد نے کہا ہے کہ آئندہ کئی سال تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جا سکتی ، تاہم کوشش ہے کہ شارٹ فال کم سے کم رہے۔ لاہورمیں پانی اوربجلی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ،اولین ترجیح صنعت اورزراعت ہے گھریلوصارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ان کی ترجیح نہیں ۔ ڈی جی پیپکو نے مزید کہا کہ بجلی سستی کرنا فوری ممکن نہیں جبکہ فرنس آئل کی قیمتیں بھی روزانہ بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سمیت برآمدی سیکٹرکولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیدیا گیا ہے تاکہ 20ارب ڈالرکابرآمد ی ہدف پوراکیا جا سکے۔