5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسیہ بی بی کی رہائی کامطالبہ ملکی معاملات میں مداخلت ہے،چودھری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی خان نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ بی بی کی رہائی کے مطالبے کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیاہے۔ قائد حزب اختلاف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کاش مغربی ممالک رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے،قرآن شریف کی بے حرمتی،مسجد کے میناروں اور برقعوں پر پابندی لگانے و الوں کے بارے میں بھی اسی جذبے کا اظہار کریں۔ ان کاکہناہے کہ پاکستان کسی کی طفیلی ریاست نہیں کہ ہر تیسرے روز غیر ملکی تنقید اور تمسخر کا نشانہ بنے۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی کمزوری ہے کہ یک طرفہ ٹریفک کو روکنے کے لئے کوئی مؤثر رد عمل ظاہر نہیں کیا جا تا۔چودھری نثارکاکہناہے کہ شدت پسندہرجگہ موجودہیں، ان کاسارابوجھ پاکستان پرنہ ڈالاجائے۔