5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خانیوال میں بنیادی مرکز صحت پر با اثر زمینداروں کا قبضہ
جنگ نیوز -
خانیوال ... خانیوال میں بنیادی مرکز صحت پر با اثر زمینداروں نے قبضہ کر کے اسے اپنا ذاتی اصطبل بنا رکھا ہے جہاں مریضوں کی جگہ جانوروں نے لے رکھی ہے ۔خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے قریب حویلی کورنگا کے بنیادی مرکز صحت میں علاقے کے زمینداروں نے قبضہ کر کے اس میں اپنے جانور باندھ رکھے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے بنیادی مرکز صحت کو مریضوں کے علاج کی بجائے اصطبل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ مریضوں کو علاج کی سہولت کے لئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے بنیادی مرکز صحت میں نہ تو مریض نظر آتے ہیں اور نہ ہی میڈیکل اسٹاف موجود ہے ۔