5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:سائٹ میں گاڑی سے ڈھائی من چرس برآمد
جنگ نیوز -
کراچی:سائٹ میں گاڑی سے ڈھائی من چرس برآمد
کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس نے گاڑی پر چھاپہ مارکر ڈھائی من چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق تھانہ سائٹ اے کی حدود میں خٹک چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کاروائی کے دوران گاڑی کے اندر چھپائی گئی ڈھائی من چرس برآمد کرلی گئی،تاہم گاڑی میں موجود ملزمان پولیس کی گرفت سے بچ کر فرار ہوگئے ہیں،پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔