5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 افراد ہلاک
کراچی…کراچی میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ رمضان ولد عبدالرزاق ہلاک ہوگیا،،مقتول وین ڈرائیور تھا،،کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ہی فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 25 سالہ نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہوگیا،جبکہ پیرآباد کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ صدام طارق زخمی ہوگیا،ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔