تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث4 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث4 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری اور نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے دوکاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور بسوں میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں محمد شفیق اور محمد مراد شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیں ہیں،ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے شارع نور جہاں میں مسافر بسوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.