5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:شیرشاہ میں ٹریفک حادثہ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیرشاہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 22 سالہ محمد نواز ولد رب نوازجاں بحق ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا،پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد تیز رفتار گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ہے۔