5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان:رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں پر تیزاب پھینک دیاگیا
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں رشتے سے انکار کرنے پر لڑکی کی والدہ پر لڑکے نے تیزاب انڈیل دیا خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ چوک شاہ عباس کی رہائشی خاتون زاہدہ پروین کے ساتھ پیش آیا جہاں محلے کا ایک لڑکا ان کی بیٹی فوزیہ کا رشتہ مانگ رہا تھا ،لڑکا نشہ کرتا تھا جس پرلڑکی کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔ انکار پر رشتہ مانگنے والے لڑکے نعیم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کی والدہ پر تیزاب انڈیل دیا جس سے اس کا چہرہ ، بازو اور جسم کے مختلف اعضا جھلس گئے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر شیر گل کی درخواست پر دفعہ 3 سو 24 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔