5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی آنیوالی خاتون سے چرس برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات لے کر آنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔۔پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے بذریعہ بولان ایکسپریس کراچی پہنچنے والی خاتون کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کرلئی گئی،جس کے بعد ملزمہ زرین بیگم ذوجہ منصب خان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمے کا اندراج اینٹی نارکوٹکس کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،جبکہ کوئٹہ سے کراچی ریل گاڑی کے ذریعے چرس لانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہارکی رہائشی ہے۔۔