تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور ائیرپورٹ پر مسافر سے ہیروئن برآمد

جنگ نیوز -
پشاور…ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور سے بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے سامان سے آٹھ کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بحرین سے بعدازاں اسپین کے شہر بارسلونا جانے والے ایک مسافر کو شک پر روکا ملزم نارکاٹکس کاونٹر کراس کرچکا تھا، ملزم کے سوٹ کیس کی تلاشی لینے پر سامان سے آٹھ کلوہیروئن برامد کرکے ایک ملزم وسیم رضا سکنہ گجرخان پنجاب کوحراست میں لیا گیا۔ملزم وسیم رضا گلف فلائٹ 785 سے اتارا گیا،مزید تفتیش کے لئے ملزم کو کہیں اور منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.