تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور :سربند میں بارودی مواد کا دھماکہ، چار پولیس اہل کار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے سربند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی اپریشنز اعجاز خان کے مطابق ایک مقامی شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش سنگو کے علاقے میں پھینک دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہل کار موقع پر پہنچ گئے جہاں وہ شواہد اکھٹے کر رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار اور دومقامی شخص زخمی ہو گئے۔ ذخمیوں کوخیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایس کے مطابق دھماکے میں دو سے اڑھائی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ اوردھماکہ موبائل ٹیلے فون کے ذریعے کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.