5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہنگو:سابق ناظم کی گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگو میں سابق ناظم امیر فیصل کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق، جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تاہم سابق ناظم محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو بائی پاس روڈ پر سابق ناظم امیر فیصل کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے سابق ناظم کے والد، بھانجا اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے سابق ناظم امیر افضل محفوظ رہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے واقع کے بعد پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا ۔ اس دوران پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبالہ ہوا اور ایک ملزم فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔