تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مقبول زمانہ کردار جیمز بانڈ کے اگلی فلم کی تیاریاں شروع

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …نصف صدی قبل فلمی پردے پر زندہ ہونے والے مشہور زمانہ خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ گزشتہ سال کے تعطل کے بعد اب جلد ہی لوٹ رہا ہے۔فلمساز کمپنی کے دیوالیہ ہونے پر سرد خانے کی نظر جیمز بانڈ سیریز کی23ویں فلم کی تیاریاں جاری ہیں زور شور سے۔ہالی وڈ کی سب سے بڑی اور پرانی فلم فرنچائز بانڈ یعنی جیمز بانڈ کی پہلی فلم1962 میں ’ڈاکٹر نو‘ کے نام سے ریلیز ہوئی۔اس سیریز کی پہلی چھہ فلمیں کرنیوالے شون کونری آج تک سب سے مقبول اور کلاسک بانڈ تصور کئے جاتے ہیں،تاہم سب سے زیادہ جیمز بانڈ بننے کا اعزاز اداکار راجر مور کو حاصل ہے جو کل سات فلموں میں جلوہ گر ہوئے ۔مصنف این فلیمنگ کے اس مشہور زمانہ جاسوسی کردار کو نبھانے والے مختلف اداکاروں میں جارج لیزنبی، ٹموتھی ڈیلٹن، اور پئیرس بروسنین بھی شامل ہیں ۔ڈینیل کریگ جیمز بونڈ کے کردار کو نبھانے والے چھٹے اداکار ہیں جنہوں نے کسینو رویال اور کوانٹم آف سولیس میں اپنی حقیقت پسندانہ کارکردگی سے ناصرف روایتی بانڈ کا تصور بدل دیا ہے بلکہ باکس آفس پر ریکار ڈ ساز بزنس کے ساتھ سینما گھروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔گزشتہ سال تعطل کا شکار جیمز بانڈ سیریز کی تئیسویں پروڈکشن کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے جو نومبر دو ہزار بارہ میں فرنچائیز کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.