تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔اسکردو کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13 تک پہنچ گیا ہے ۔اسکردو میں سردی کی لہربدستور برقرار ہے ۔نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 8 اور بالائی علاقوں میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا ۔غذر کے پہاڑوں پربرف باری کے بعد چترال اور غذر کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہے۔ گلگت میں خشک سرد موسم سے لوگ موسمی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔کرم ایجنسی بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔علاقے میں گیس کی عدم دستیابی،بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لکڑیوں کے نرخوں میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔مہمند ایجنسی اور کوہاٹ سمیت قبائلی علاقوں میں بھی سخت سردی پڑرہی ہے۔مظفر آباد سمیت وادی نیلم اور وادی جہلم میں موسم صاف ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.