تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کابینہ میں کمی و ردوبدل اٹھارہویں ترمیم کے مطابق ہوگی، وزیراعظم

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں کمی اور ردوبدل اتحادی جماعتوں کی مشاورت اوراٹھارہویں ترمیم کے مطابق ہوگی۔لاہور میں غیرملکی میڈیا کیلئے کام کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ مسلم لیگ ن کے دس نکات حکومت پراعتماد کا اظہار ہے تاہم ان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ذکر نہیں حالانکہ ملکی معیشت اسی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں فوجی مداخلت کے خلاف ہیں،ایوان صدرمیں بھی اب ماضی کی طرح سازشیں نہیں ہوتیں۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی ہے،اقوام متحدہ کی نہیں ،شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ خود کرینگے اور ہماری ہی فوج لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں من موہن سنگھ جب بھی پاکستان آنا چاہیں،خوش آمدید کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں کیلئے بجلی اورگیس کے بلوں میں نمایاں سہولت فراہم کی جائیگی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بارکوئی سیاسی قیدی نہیں، میڈیا اورعدلیہ آزاد ہے کوئی صحافی بھی جیل میں نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.