تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوشہرہ میں چہلم امام حسین  کے جلوس رواں دواں،سخت سکیورٹی

جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ میں حضرت امام حسین کے چہلم کے جلوس مرکزی امام بارگاہ علی مسجد اور امام بارگاہ حسینیہ خٹک بلڈنگ سے نکالے جارہے ہیں۔ مرکزی جلوس دن گیارہ بجے علی مسجد امام بارگاہ سے نکلا اور صدر بازار سے ہوتے ہوئے شمع چوک میں دوسرے جلوس سے ملا۔ جلوس کے شرکا کیولری روڈ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ کینٹ تھانے کے قریب نماز ظہرین اداکی۔ اس کے بعد شوبراہ چوک اور صدر بازار سے ہوتے ہوئے واپس علی مسجد میں جلوس اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ نوشہرہ پولیس کی طرف سے جلوس کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کی گزرگاہوں پر تعنیات کی گئی ہے۔نوشہرہ کینٹ کے تمام داخلی و خارجی راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.