تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراق:دو بم دھماکوں میں پولیس آفیسر سمیت8افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بغداد…عراق میں دو بم دھماکوں سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ اتوار کی صبح عراق یکے بعد دیگرے دودھماکوں سے گونج اٹھا۔بغدادکے قریبAl-Alam Tago میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیاجس سے ایک اہلکارسمیت دو افرادہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔دوسراکاربم دھماکاابونواس گلی میں ہواجس سے ایک شخص ہلاک اورچھ افراد زخمی ہوئے۔اس طرح تین دن میں چھ دھماکوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد116 ہوگئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.