تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلین اوپن:راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں،فرانسسکا نے سیوٹلانا کوہرادیا

جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلین اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپین روجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،سوئس ٹینس اسٹار نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ میں اٹلی کی فرانسسکا شیوانے نے روس کی سیوٹلانا کزنٹسواکے خلاف گرینڈ سلیم کا طویل ترین میچ جیت لیا۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں اٹلی کی فرانسسکا شیوانے اور روس کی سیوٹلانا کزنٹسواکے درمیان مقابلہ چار گھنٹے اور44منٹ جاری رہا،یہ گرینڈ سلیم کی تاریخ میں ویمنز کا طویل ترین میچ تھا،جس میں فرنسسکا نے چھ چار ،ایک چھ اور16-14 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔.مینز ایونٹ میں دفاعی چیمپین روجرفیڈرر کو ان سیڈڈ کھلاڑی اسپین کے ٹومی روبریڈو کے خلاف ابتدا میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،دوسرا سیٹ ٹومی نے تین چھ کے اسکور سے جیتالیکن اس کے بعد فیڈرر فارم میں آگئے اور مسلسل دو سیٹس چھ تین اور چھ دو سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا،ایک اور میچ میں نواک ڈوکووچ نے اسپین کے نکولس کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.