5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیانے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو چاروکٹ سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں چار وکٹ سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی،ڈیوڈ ہسی نے68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے214رنز بنائے،اس کی چھ وکٹ ایک سو تیس رنز پر گر گئیں تھیں،لیکن جوناتھن ٹروٹ نے84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مقابلے کی سطح تک پہنچا دیا،بریٹ لی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔،جواب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا،آدھی ٹیم100رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی،بریڈ ہیڈن نے54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ان کے بعد ڈیوڈ ہسی نے68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی،آسٹریلیا نے ہدف46اوورز میں چھ وکٹ پر حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔