5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں پختونوں کے قتل عام پر تحریک چلائیں گے، شیر پاؤ
جنگ نیوز -
پشاور…سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پانے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن صوبائی خود مختاری پر ضرب لگانے کے مترادف ہے پختونوں کے قتل عام کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وزیر داخلہ آفتا ب احمد شیر پاوٴ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پختونوں کا قتل عام ناقابل معافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے وفاق اور صوبے کی لاعلمی پہ حیرانگی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کابینہ میں کمی کے اعلانات کی بجائے عوام کو ریلیف دے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنل امام کے قتل کے منفی اثرات ہونگے اور مایوسی پھیلے گی ۔