5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور کے مضافاتی درجنوں دیہات سترہ دنوں سے بجلی سے محروم
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے مضافات میں لاکھوں کی آبادی پر مشتمل درجنوں دیہات17 ویں روز بھی تاریکی میں ڈوبے رہے ، بجلی کی بندش سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔متاثرہ علاقے کے عمائدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ متنی فیڈر کی مین لائن کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے زنگلی نہر، متنی، مریم زئی، ادیزئی، اضاخیل، پاسنی، شریکرہ، یوسف خیل، ایف آر پشاور، درہ آدم خیل اور خیبر ایجنسی کے کچھ علاقے سترہ دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی کی شدید قلت ہے لوگ اڑھائی سے تین ہزار میں پانی کے ٹینکر منگواتے ہیں۔ ادھر پیسکو حکام کے مطابق متنی فیڈر سے بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم بجلی کی ترسیل شروع ہونے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔