5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج دوسرے روز بھی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد ... گیس لوڈمنجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج دوسرے روز بھی بند ہے۔ جس کے باعث پیداواری عمل رک گیا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے دولاکھ سے زائد مزدور ایک بار پھر بے روزگار ہوگئے ہیں۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈمنیجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو 23 سے 26 جنوری تک کے لئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ چارروزہ گیس کی بندش سے تمام کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والے دو لاکھ سے زاید مزدور ایک بار پھرچار روز کے لیے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چار روزہ گیس کی بندش سے برآمدی مصنوعات کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ٹیکسٹایل صنعت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اعلان کے باوجود ٹیکسٹایل کی صنعت کو دو روزہ گیس کی بندش تک محدود نہیں کیا جاسکا ہے۔