تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہوراور گردو نواح میں سردی کی شدت میں کمی آنا شروع

جنگ نیوز -
لاہوراور گردو نواح میں سردی کی شدت میں کمی آنا شروع

لاہور…لاہور گردو نواح شمالی وسطی اور جنوبی پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے دن میں دھوپ کی حدت میں اضافہ ہورہا ہے ، سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں لاہور پنجاب کے دیگر حصوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہا اور درجہ حرارت ایک سے پندرہ ڈگری سنٹی گریڈ رہا لیکن تین چار روز سے دھند چھٹ گئی ہے اور درجہ حرارت 20 سے 25 کے درمیان چلاگیا ہے دن کو تیز اور خوشگوار دھوپ نکل رہی ہے جبکہ سردی بھی کم ہورہی ہے۔ حیدر آباد کراچی بدین چھور لسبیلہ گوادر میں درجہ حرارت 28 اور 30 کے درمیان آگیا ہے۔ مری دیر کاکوک کوئٹہ قلات کالام میں بدستور درجہ حرات منفی میں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.