تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انجن میں خرابی:عوام ایکسپریس 11 گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور پہنچی

جنگ نیوز -
مرید کے ... مرید کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین عوام ایکسپریس جو انجن خراب ہونے کے باعث پچھلے نو گھنٹوں سے سادھو کے قریب کھڑی تھی کو روانہ کر دیا گیا۔گزشتہ روز پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس مریدکے کے قریب سادھو کے اسٹیشن کے قریب 7 بجے کے قریب انجن خراب ہونے پر روک لیا گیا تھا۔جہاں وہ تقریبا 11 گھنٹے کھڑی رہی جس کے باعث بچوں سمیت گاڑی میں موجود مسافروں کوسردی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ریلوے حکام کی جانب سے پہلے ایک انجن بھجوایا گیا جو وہاں پہنچ کر پٹری سے اتر گیا۔جس کے بعد ایک کرین بھیجی گئی جس نے انجن کو پٹری پر واپس لایا اور ٹرین تقریبا گیارہ گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور پہنچی اور مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.