تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلوں کے جھٹکے

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلوں کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،پشاور ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،چارسدہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ اس کا مرکز تاجکستان میں تھا ۔زلزلے کے فوری بعدلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔تاہم تاحال زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.