5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چینی اسٹیلتھ طیارے امریکی ٹیکنالوجی سے تیارکردہ ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
زاغریب…کروشیا کے سابق چیف آف اسٹاف کا کہناہے کہ چین نے اسٹیلتھ جے 20 طیارے امریکی ٹیکنالوجی سے تیار کی ہے۔ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کروشیا کے سابق چیف آف اسٹاف ایڈمرل Davor Domazet losoکا کہناتھاکہ چین نے اسٹیلتھ جے 20 طیارے امریکن ایف 117 اسٹیلتھ طیاروں سے حاصل کی ہے۔کروشیاکے سابق فوجی چیف کاکہناتھاکہ کوسوو جنگ کے دوران امریکن ایف 117 کو سربیا کے علاقے میں گرادیا گیا تھا،کروشیا کے سابق فوجی چیف کا کہناتھاکہ ہمارے انٹلی جنس ذریعے کے مطابق چین نے سربیا مقامی زمین داروں سے تباہ شدہ امریکن ایف 117 طیارے کے پارٹس حاصل کیے تھے جن کی مدد سے چین نے ابھی اسٹیلتھ جے 20 طیارے تیار کی ہے ۔ اسلیتھ جیٹ طیارے ریڈار پرنظر نہیں آتے تھے اس لیے دشمن کے علاقے میں آسانی کے کارروائی کرسکتے ہیں۔