5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ الہیار: تباہ شدہ گیس لائن کی مرمت کل تک مکمل ہوجائیگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ہارون رشید نے کہا ہے کہ ڈیرہ الہ یار کے علاقے میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، مرمت کا کام کل تک مکمل کرلیا جائیگا۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی ہارون رشید نے بتایا کہ ڈیرہ الہ یار میں گذشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے اڑائے والی مین گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں مرمت کا کام کررہی ہیں جو کہ کل تک مکمل کرلیا جائیگا، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہ ہو اور صارفین کو دستیاب گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے، تاہم کچھ علاقوں میں دن کے اوقات میں گیس میں کمی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔