5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چیئر مین نیب کو چھیڑے بغیر ان کا تقرر دوبارہ ہوسکتاہے، حکومت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کاتقرر چھیڑے بغیر ، ان کے تقررکاعمل دوبارہ کیا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تقرر کیس کی آج سماعت کی تو وفاق کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہاکہ وہ بطور کورٹ افسر یہ کہ سکتے ہیں کہ چیئرمین نیب کے تقرر کا عمل دوبارہ ہوسکتا ہے تاہم اس پر ابھی انہوں نے حکومت سے مزید ہدایات لینی ہیں، اس پر عدالتی بنچ کے ایک رکن جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دئے کہ نئے تقررکے عمل سے پہلے موجودہ چیئرمین کو ہٹانا اور نوٹی فکیشن کو تو واپس لینا ہوگا، حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ وہ تقرر کے دوبارہ عمل کا پوچھ کر کل عدالت کو بتائیں گے ، اس پر مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔