5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹن بائیبرکی فلم پریمئر کیلئے لاس اینجلس آمد،مداحوں کا شانداراستقبال
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…لاس اینجلس میں جسٹن بائیبر اپنی نئی فلم نیورسے نیورکے پریمئرکیلئے پہنچاتومداحوں کی ایک بڑی تعداد جوان سال سنگر کو دیکھنے جمع ہوگئے۔ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں جسٹن بائیبر آنکھوں میں ایک کامیاب گلوکار بننے کا خواب سجائے گٹار سے کھیلا کرتا تھا۔گھر والے اور دوست اس کی دیوانگی کا مذاق اڑایا کرتے کہ وہ کبھی ایک اچھا گلوکار نہیں بن سکتا۔مگر سب باتوں سے بے نیاز جسٹن نے حوصلہ نہیں ہارا اور ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں اور اب ان کی فلم نیورسے نیورجلد ہی دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔